کوئٹہ (جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سردار ثنا اللہ زہری کے قافلے پر حملے کا مقدمہ زہری لیویز تھانے میں درج کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار ایاز مندوخیل نے بتایا کہ سردار ثنا اللہ زہری کے قافلے پر حملے کا مقدمہ زہری لیویز تھانے میں نوابزادہ میر امان اللہ زہری اور ان کے چھ بیٹوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔
جبکہ معاونت میں نواب خیر بخش مری ،نوابزادہ حیر بیار مری ،سردار عطااللہ مینگل ،سردار اختر مینگل اور میر جاوید مینگل کو بھی نامزد کیا گیا۔ سترہ اپریل کو خضدار کے علاقے زہری میں۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سردار ثنا اللہ زہری کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں ان کے بیٹے ،بھائی ،بھتیجے سمیت پانچ افراد جان بحق اور25زخمی ہوگئے تھے۔