کوئٹہ (جیوڈئسک)مسلم لیگ کے صوبائی صدر نواب ثنا اللہ زہری کیقافلے پر حملے کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی شہروں میں شٹرڈان ہے۔مسلم لیگ نون بلوچستان کے صدر نواب ثنااللہ زہری کے قافلے پر انتخابی مہم کے دوران گذشتہ روز ضلع خضدار کی تحصیل زہر ی میں حملہ کیا گیا۔
جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے ، بھائی اور بھتیجے سمیت چار افراد جاں بحق اور افراد زخمی ہوگئے ۔ جس کے خلاف ن لیگ کی کال پر کوئٹہ ، خضدار ، زہری ، قلات ، بختیار آباد ، ڈی ایم جمالی اور پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں مکمل شٹر ڈائون ہے جبکہ ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔
انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور بی سی کی نفری کی اہم شاہراہوں پر تعینات کی ہے۔