لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ثنا بٹ کو بطور ڈائریکٹر کیرئیر کا پہلا گیت شوٹ کرنے کے بعد بھارتی پنجاب میں فلم ڈائریکٹ کرنے کا کنٹریکٹ مل گیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے گلوکار راج بیر اور کومل ناتھ کے گیت کی دھن موسیقار سندیپ سینڈی نے ترتیب دی تھی جب کہ اس گیت کوچندی گڑھ میں شوٹ کیا گیا ہے۔ گیت کی وڈیو مکمل ہونے کے بعد چندی گڑھ کے سرسوتی اسٹوڈیو میں ایک معروف فلمساز نے گیت دیکھا اور ثنا بٹ کواپنی نئی پنجابی فلم کی ڈائریکشن کے لیے سائن کرلیا۔
ثنا بٹ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ڈائریکشن کے شعبے میں قدم رکھتے ہی کامیابیاں ملنے لگیں جسکا کریڈٹ میں اپنے استاد عثمان پیرزادہ کو دینا چاہتی ہوں جنہوں نے میری فنکارانہ صلاحیتوں کو بہترکرنے میں ہمیشہ رہنمائی کی۔
میں نے اپنے کیرئیر کا پہلا گیت شوٹ کرلیا ہے جب کہ پہلی فلم کی ڈائریکشن کے لیے جلد ہی بھارت جاؤنگی۔ کامیڈی فلم میں بھارت کے ساتھ پاکستان کے فنکاربھی اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔