اسلام آباد(جیوڈیسک)دفتر خارجہ کے مطابق ثنا اللہ کی میت وطن واپس لانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں،میت لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھارت بھیجا جائے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ میت پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد پاکستان لائی جائے گی۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ثنا اللہ پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔جموں کی جیل میں قید پاکستانی قیدی کو بھارتی قیدی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس کو چندی گڑھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔