ثناء اللہ کے حوالے سے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور اسکے تدارک کے لئے جہد و جہد کرے مفتی مامون الرشید قادری
Posted on May 25, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : پاکستان سنی لیگ کے سربراہ مفتی مامون الرشید قادری نے پاکستانی قیدی ثناء اللہ کی شہادت پہ اپنے رنج کا اظہا ر کرتے ہوئے انہوںنے ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈیا مسلسل ہمارے کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھاور بالخصوص پاکستانی قیدیوں کے ساتھ نا روا سلوک رکھتا ہے اور ہمارے حکمرنوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
اب اس الیکشن کے ذریعے معرض وجود میں آنے والی حکومت پہ یہ زمداری عائد ہو تی ہے کہ وہ ایسی مضبوط حکمت عملی بنائے جس کے ذریعے اس کا تدارک کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بھی ہزاروں ہندوں رہتے ہیں کیا انڈیا جو سلوک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کر رہا ہے اسکے تدارک کے لئے ہم بھی وہی سلوک اگر ہندیوں کے ساتھ کریں۔
تو کل عالم کفر اس کے خلاف واویلا کرے گا مگر یہ کیا بے حسی ہے کہ صرف ایک جاسوس جس کو قتل بھی قیدیوں نے کیا اس کا بدلہ اس انداز میں ثناء اللہ سے لیا گیا اگر ہمارے حکمرانوں نے اس پہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو یقینا یہ نہ صرف موجودہ دور میں بلکہ ہمیشہ کے لئے مسلمانوں اور بالخصوص کشمیریوں کے لئے وبال جان بنا رہے گا اس لئے اپنے ان مظلوم بھائیوں کی مدد کے لئے ان کو نجات دلوانے کے لئے اٹھیں اور مضبوط حکمت عملی بنا کہ اپنے تمام مسلمان بھائیوں بالخصوص کشمیریوں کے لئے آزادی کی کوئی سبیل بنائیں۔