صنعاء(جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعاء کے بیشتر علاقوں میں حوثی باغیوں کا قبضہ ہے۔ صدر منصور ہادی کی رہائش گاہ پر بھی سرکاری گارڈز کے بجائے حوثی باغی پہرے دار ہیں۔ صنعاء میں چند روز کی لڑائی کے بعد سیکیورٹی فورسز پسپا ہونے پر مجبور ہوگئی ہیں۔
شہر میں جابجا حوثی باغیوں کے گروپس نظر آرہے ہیں۔ باغیوں نے صدر کا تختہ الٹنے سے اگرچہ گریز کیا ہے مگر بیشتر سرکاری عمارتوں پر ان کا کنٹرول ہے۔ صدارتی رہائش گاہ پر آنے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی حوثی باغیوں کے ہاتھ میں ہے۔
گزشتہ شب اپنے خطاب میں حوثی باغیوں کے سربراہ نے صدر کی جانب سے یمن کے آئین میں ترمیم کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے انھیں باز رہنے کی تنبیہ کی تھی۔