کوئٹہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر سردار ثنا اللہ زہری کے ذاتی محافطوں کی گاڑیوں کو اسمبلی گیٹ میں داخل نہ ہونے دئیے جانے پر محافظوں اور گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے،جس کے بعد سردار ثنا اللہ زہری سے مبینہ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر وزیراعلی نے ایس پی سٹی کو معطل کر دیا ہے۔
ایس پی سٹی کی معطلی کے بعد پولیس اہلکار اسمبلی کی عمارت میں جمع ہو گئے اور احتجاج کیا، احتجاجی پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، انہیں ارکان اسمبلی کے ذاتی محافظوں کو اندر آنے سے روکنے کی ہدایت کی گئی تھی اورانہوں نے اس پر عمل کیا۔