ایران (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی ختم ہونے کے باوجود امریکا ایران کو روایتی ہتھیاروں کے نظام خریدنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کے لیے کام کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایرانی طیارے مشرق وسطی میں جنگجوؤں کی آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے عراقی رہ نماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ فرقہ وارانہ کوٹہ سسٹم ختم کریں اور حکومت بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی معقول کوشش کریں۔
خیال رہے کہ ایران میں مصالحتی کونسل کے سکریٹری نے اپنے ایک مکتوب میں انکشاف کیا ہے کہ چین نے ایران کی نہ صرف کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کرنے کا اعلان کیا ہےبلکہ پابندیاں ختم کرنے میں بھی تہران کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
ایکسپیڈیسی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے ایرانی وزیر صحت سعید نمکی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی ایران کو کچھ “انسداد کرونا” دوائی ٓ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
رضائی نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ چین سے ملنے والی امداد بشمول انسداد کرونا ادویات کو ایرانی ماہرین کے سامنے پیش کریں اور اس کی رپورٹ مصالحتی کونسل کو فراہم کی جائے۔