سنگاکارا کا ایک روزہ کرکٹ میں عالمی ریکارڈ

Sangakkara

Sangakkara

ویلنگٹن (جیوڈیسک) اسٹار سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ آؤٹ کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں جہاں ان کے کیچز اور اسٹمپ کی مجموعی تعداد 474 ہو گئی ہے۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے ساتویں میچ میں انہوں نے کوری اینڈرسن کا کیچ لے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا جبکہ بعد میں انہوں نے ٹم ساؤدھی کا کیچ بھی لے کر اپنے مجموعی شکاروں کی تعداد 474 کر لی۔

اس میچ سے قبل سنگاکار نے آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا 472 شکار کا ریکارڈ برابر کردیا تھا لیکن انہیں ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اس میچ تک انتظار کرنا پڑا۔

سنگاکارا اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 378 کیچ اور 96 اسٹمپ کیے جبکہ دوسرے نمبر پر موجود گلکرسٹ نے 417 کیچ اور 55 اسٹمپ سمیت 472 شکار کیے۔

تیسرے درجے پر عظیم جنوبی افریقی بلے باز مارک باؤچر ہیں جنہوں نے 294 میچز میں 424 شکار کیے۔

یاد رہے کہ سنگاکارا کو ایک روزہ کرکٹ میں 13 ہزار 693 اور ٹیسٹ میں 12 ہزار 203 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔