سڈنی (جیوڈیسک) سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا نے سیاست کے اکھاڑے میں اترنے کی اطلاعات مسترد کر دیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سنگا کارا سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم سنگاکارا کا اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
میں پہلے بھی ان کو رد کر چکا، میں نہ تو اب سیاست میں آرہا ہوں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا، اس بارے میں تمام کہانیوں کو نظر انداز کر دیں۔