بالی وڈ (جیوڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ باس میں شامل ہونے کے لئے سنگیتا بجلانی سے رابطہ کیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ شو کے میزبان سلمان خان کی سابقہ دوست ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ شو کا آغاز ستمبر کے بجائے اکتوبر میں شروع ہو گا۔
اس سلسلے میں بگ باس شو کی ٹیم نے اہم شخصیات سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے جن میں سنگیتا بجلانی کے علاوہ اندر کمار اور ایمی جیکسن بھی شامل ہیں۔
میزبان سلمان خان نے شو کے شرکا کا انتخاب کرنے میں اگرچہ اپنے کسی قسم کے کردار سے انکار کیا ہے، لیکن ہر بار ایسا ہوتا ہے کہ ان کے قریبی جاننے والے افراد زیادہ تر اس شو کی زینت بنتے ہیں۔
اس بار بھی ایسی ہی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ سنگیتا کے سلمان خان کے خاندان سے اچھے مراسم ہیں جب کہ اداکار اندر کمار کو سلمان کے ساتھ فلم وانٹیڈ میں دیکھا گیا۔