سانگھڑ (جیوڈیسک) بدین اور سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سانگھڑ میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا جبکہ بدین میں آزاد امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سانگھڑ کی کل 201 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی 55 نشستوں پرکامیاب ہو کر سب سے آگے ہے ،26 نشستوں کے ساتھ مسلم لیگ فنکشنل دوسرے نمبر پر ہے ،ایم کیوایم نے 3 نشستوں پرکامیابی سمیٹی جبکہ آزاد امیدوار 10 نشستوں پرکامیاب ہو ئے ہیں،سانگھڑ کی 29 نشستوں پرانتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔
ضلع بدین میں 3 ٹاون کمیٹیوں اور 4 یونین کونسل کے 31 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ، جن میں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی 2 نشستیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گروپ نے جیت لیں ، جس کے بعد مرزا گروپ کو ضلع بدین میں ضلعی حکومت کے قیام کےلیے پیپلزپارٹی پر سبقت حاصل ہوگئی ہے، تاہم 2 یونین کونسل کے نتائج آنا باقی ہیں۔
19 نومبر 2015 کے بلدیاتی انتخاب میں پیپلزپارٹی اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامی امیدواروں کی نشستوں کی تعداد 32،32 ہے۔