سانگھڑ کے قریب مسیحوں کی سب سے بڑی آبادی پادری جو گوٹھ میں پشاور سانحے کے لئے خصوصی دُعا کی گئی

سانگھڑ (عادل مغل ) سانگھڑ کے قریب مسیحوںکی سب سے بڑی آبادی پادری جو گوٹھ میں پشاور سانحے کے لئے خصوصی دُعا کی گئی اس موقع پر فادر پولوس نے کلیسا میں دُعا کی جس میں مسیحی برادی کی خواتین اور بچوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پشاور کے شہدا کے لئے شمعیں بھی روشن کی گئیں ، دعائیہ تقریب سے فادر پولوس نے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے حسین مُلک ہے جہاں قدرت کی سب نعمتیں پائی جاتی ہیں مگر ہمارے مُلک کو دھشتگردوں کے تباہ کردیا ہے پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کرکے دھشتگردوں کی کئی مائوں کی گودیں اُجاڑیں ہیں۔

انہوں نے کہا پادری جو گوٹھ کی مسیحی برادری اپنے پشاور کے بھائی بھنوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر ظفر شریف ، نظیر لکھمیر ،پطرس باغ ، ندیم مشتاق ، ماسٹر جان مسیح ، ماسٹر منور سیم ، عقیل پالوس ، سلیم اے راجپوت ودیگر نے کہا کہ پشاور سانحہ دیکھ کر بہت دُکھ ہوا ہے سانگھڑ کے پادری گوٹھ کی مسیحی برادری نے پشاور کے شہدا کے لئے شمعیں روشن کیں ہیں۔

Christian Community

Christian Community