سانگھڑ : جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں جے یو آئی کے علاوہ ایلیسنت ولجماعت، سندھ ترقی پسند پارٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس مو قع پرایس ٹی پی کے ضلعی صدر جبار جونیجو، قاری عبدالباسط، خلیفہ مشتاق سید عبدالسمیع شاہ اور غفار قریشی بھی موجود تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور مینگل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد سومرو کی شہادت کی وجہ سے عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے جبکہ ایس ٹی پی کے رہنما جبار جونیجو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی آسمان کو چھو رہی ہے۔
مگر حکومت خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے اب حکمرانوں کا حکومت کر نے کا کو ئی جواز نہیں حکمران اقتدار چھوڑ دیں۔ مقررین سمیت شرکاء ریلی نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔