سانگھڑ: دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی مرمت کرلی گئی

Sanghar

Sanghar

سانگڑ (جیوڈیسک) سانگھڑ میں ٹنڈو آدم ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل کر کے تیز گام اور ہزارہ ایکسپریس کو پانچ گھنٹے بعد روانہ کر دیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد راول پنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کو پالی جانی اسٹیشن اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو ٹنڈو آدم اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔

پیرکی رات نامعلوم افراد نے پالی جانی اور ٹنڈو آدم ریلوے اسٹیشن کے درمیان ڈاؤن ٹریک پر بارودی مواد کا دھماکا کیاتھاجس سے چار فٹ ٹریک کو نقصان پہنچا تھا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی تاہم مرمت کے بعد تیزگام اور ہزارہ ایکسپریس کو 5 گھنٹے بعد روانہ کردیا گیا۔