سانگھڑ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Sanghar

Sanghar

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، گیس کے نئے ذخائر ضلع سانگھڑ میں کمپنی گمبٹ کے بلاک میں ملے ہیں۔

کھدائی کے دوران کنووں سے ابتدائی طورپر 39 ملین مکعب فٹ گیس ملی۔ گمبٹ بلاک میں پی پی ایل کے 65 فیصد شیئرز ہیں۔ پاکستان میں مجموعی گیس کے ذخائر کے 70 فیصد ذخائر سندھ میں پائے جاتے ہیں۔