سانگھڑ میں گیس اور تیل کے گہرئے ذخائر کی کامیاب جانچ

Sanghar

Sanghar

پی پی ایل کی ضلع سانگھڑ، ہالا بلاک میں گہرے گیس ذخائر اور تیل کی جانچ کامیاب رہی۔ ضلع سانگھڑ میں موجود گیس کے ذاخائر سے فوری طور پر پیداوار کا اغاز کر دیا جائے گا۔

ضلع سانگھڑ، میں دریافتی کنوئیں آدم ایکس اون سے گیس اور تیل کی کامیاب پیداواری جانچ کا اعلان کیا ہے۔ جانچ کے دوران کنوئیں سے یومیہ چودہ اعشاریہ تین ایم ایم ایس سی ایف گیس اور ایک سو پچیس بیرل تیل کے بہائو کی جانچ کی گئی۔ کنوئیں سے فوری طور پر پیداوار کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اضافی ہائیڈرو کاربن ذخائر سے ملک میں توانائی کے موجودہ بحران میں تیل وگیس کی طلب اور رسد کے مابین فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ اور ماری پیٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ کی ہالہ میں کاروباری حصہ داری ہے۔