سانگھڑ: کھپرو کینال پر بنا ہوا نیا تعمیرشدہ پل اچانک گر پڑا

سانگھڑ سے 30 کلومیٹر دور کھپرو کینال پر بنا ہوا نیا تعمیرشدہ پل اچانک گر پڑا مقامی لوگوں کا پل گرنے پر احتجاجی مظاہرہ پل کو تعمیر کرنے والے افسران اور ٹھیکیداروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ گائوں کے سینکڑوں رہائیشیوں کا سانگھڑ سے رابطہ منقطہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر کو ملانے والا پل گائوں باغ خان جتوئی اور راجپر گائوں کے درمیان کھپرو کینال پر 60 سالہ پل اچانک گر گیا اس موقع پر نبی بخش مری، محبت اور دیگر کی سربراہی میں سیکنڑوں گائوں کے افراد نے احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ظلم کبھی نہیں ہوا دیکھا نو لاکھ سے رائد رقم سے تعمیر ہو نے نیاپل گر گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھاری رشوت لیکر پل کی تعمیر ہوئی سیکنڑوں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹھکیدار اور اس میں ملوث افسران کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جائے یاد رہے2 سال قبل کنڈیاری کے مقام پر پل گرنے کے باعث رکشہ سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور پھر آج اس پل حادثہ نہیں ہوا بلکہ یہ اچانک گر گیا اعلیٰ حکام اس کی تحقیقات کریں۔