سانگھڑ (جیوڈیسک) سانگھڑ میں سیاسی کارکنوں میں تصادم سے چار افراد کی ہلاکت ،ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائی، 50 افراد زیر حراست ، اہلکاروں کے مبینہ تشدد کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری ہے۔
15 دسمبر کو سانگھڑ میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین مسلح تصادم اور پیپلز پارٹی کے چار افراد کی ہلاکت کے بعد آج پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے نظامانی محلہ پر کاروائی کے دوران 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کاروائی میں پولیس کے دو ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
آپریشن میں بکتر بن گاڑیاں استعمال کی گئیں ۔ پولیس نے نظامانی محلہ کی تمام گلیوں کو سیل کر دیا اور گھروں میں داخل ہو گئی ، آپریشن کے خلاف محلے کی خواتین ڈنڈے لیکر گھروں سے نکل آئیں اور احتجاج کیا۔