سانگھڑ: زمییندار کی نجی جیل پر چھاپہ، اکتیس ہاری بازیاب

Sanghar

Sanghar

سانگھڑ سیشن جج کے حکم پر پیرو مل تھا نہ پولیس کا زمیندار حاجی علی حسن بروہی کی مبینہ نجی جیل پر چھا پہ مار کر اٹھارہ بچوں اورچھ خواتین اور سات مردوں سمیت اکتیس ہاریوں کو بازیاب کرا لیا ۔

ہاریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں زمیندارحاجی علی حسن بروہی ہماری محنت اور مزدوری کے مطا بق اجرت نہیں دیتا اور نہ ہی ہمیں کسی دوسری جگہ مزدوری کر نے کی اجا زت دیتا ہے اور کئی سالوں سے ہمارا کوئی حساب نہیں کیا۔

جس کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں عدالت ہمیں وڈیرے کی قید سے آزاد کرائے عدالت نے ہاریوں کا موقف سننے کے بعد علی حسن بروہی کی نجی جیل میں قیدہاریوں کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے اور آزادی سے مزدوری کر نے کا حکم دے دیا۔