سنگھم ٹو کے لیے کرینہ کپور نے مراٹھی زبان سیکھنا شروع کر دی

 Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیگم بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتی ہیں اور اب فلم سنگھم کے سیکوئل میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے مراٹھی زبان سیکھ رہی ہیں۔

کرینہ کپور نے پرستاروں کو واقعی اپنے آپ سے جوڑ رکھا ہے، اداکارہ اب سنگھم ٹو میں لیڈنگ رول کرنے جا رہی ہیں جس کے لیے وہ مراٹھی زبان سیکھ رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے یہ زبان سیکھ رہی ہیں۔