بدین (رپورٹ عمران عباس) محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے نشانات کی طرح سانحہءدرازہ شریف میں قتل ہونے والے قاتلوں کے نشان بھی آصف زرداری کے طرف جارہے ہیں، آصف زرداری اکثر یہ کہتا تھا کہ مجھے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا کیونکے میں نے سب کو خرید لیا ہے، آصف زرداری نے دبئی کے شیخوں کو سندھ میں پانچ پانچ ہزار ایکڑ زمینیں الاٹ کیں، آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بدین اور تھرپارکر میں فوج کو تعینات کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سانحہ ءدرازہ شریف اور بلدیاتی انتخابات میں مبینا دھاندلی کے خلاف بدین کے ڈی سی چوک پر6گھنٹے دھرنا میں کیا ،دھرنے کے باعث بدین کراچی، بدین حیدرآباد اور بدین سے تھر پارکر جانے والے راستے مکمل طور پر بند ہوگئے، جس کے بعد دھرنا ایک عوامی سمندر میں تبدیل ہوگیا، ضلع بدین کے مختلف شہروں سے مرزا کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔
دھرنے میں مسلم لیگ ن سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو کے چھوٹے بھائی محمد اسلم راہو، مسلم لیگ ف کی جانب سے پیر حامد شاہ، شریف نظامانی، سندھ ڈیموکریٹ پارٹی سے ڈاکٹر دودو مھیری کے علاوہ بدین کی مقامی قیادت نے شرکت کی، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا شہید بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے نشانات کی طرح سانحہءدرازہ شریف میں قتل ہونے والے قاتلوں کے نشان بھی آصف زرداری کے طرف جارہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اکثر یہ مجھ سے کہتا تھا کہ مجھے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا اور جب میں یہ پوچھاتا تھا کہ کیوں ہاتھ نہیں لگاسکتے تو وہ مجھے کہتا تھا کہ میں نے سب کو خرید لیا ہے۔
انہوں نے آصف زرداری پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ زرداری نے دبئی کے بیشتر شیخ جو سندھ میں شکار کے لیئے آتے ہیں ان کو سندھ کے اندر پانچ پانچ ہزار ایکڑ زمینیں الاٹ کیں، ذوالفقار مرزا نے مرید کہا کہ 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا ہے اس لیئے بدین اور تھرپارکر میں فوج کو تعینات کیا جائے، ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ حکومت سندھ بدین میں خون ریزی کروانا چاہتی ہے لیکن ہم انہیں یہاں پر ایسا نہیں کرنے دینگے، ریلی اور دھرنے میں مسلم لیگ ن، ف اور دیگر پارٹیوں کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔