برمنگھم (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا برمنگھم اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک نے کوارٹر فائنل میں جیورک اور لیوی کی جوڑی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست فاش سے دوچار کیا۔
ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ثانیہ مرزا اور کارا بلیک نے جیورک اور لیوی کی جوڑی کو زبردست مقابلے کے بعد 6-1، 5-7 اور 10-6 سے زیر کر کے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔