ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ایک بار پھر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ ثانیہ مرزا نے ممبئی میں جاری برائیڈل فیشن ویک میں ریمپ پر جلوہ گر ہو کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں ریمپ پر ایک بار پھر واک کر کے بہت اچھا لگا۔ اس بار وہ پہلے کے مقابلے میں کم نروس تھیں اور انہیں بہت مزا آیا۔ ثانیہ مرزا کے شوہر کرکٹر شعیب ملک بھی کچھ دن پہلے لاہور کے برائیڈل ویک میں واک کر چکے ہیں۔ لگتا ہے ثانیہ نے شعیب کا مقابلہ زندگی کے ہر شعبے میں کرنے کی ٹھان لی ہے۔