ثانیہ مرزا کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ مختص

Sania Mirza

Sania Mirza

حیدرآباد دکن (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کر دی گئی ہے جسے وہ اپنے کوچنگ اور ٹریننگ پروگرام کیلئے استعمال کر سکیں گی۔

گزشتہ رو ز بھارتی ریاست تلنگانا کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے نامور کھلاڑی کیلئے فنڈ کے اجراء کا اعلان کیا۔ ثانیہ مرزا یہ رقم یو ایس اوپن اور دیگر ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے خرچ کر سکتی ہیں۔