حیدر آباد دکن (جیوڈیسک) بھارت میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار کیا ملا ہندو انتہا پسندو نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ان کا تازہ ہدف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بنی ہیں جنہیں ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے پر بی جے پی کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
تنلگانہ میں بی جے پی کے مقامی لیڈر کے لکشمن نے کہا کہ ثانیہ مرزا ممبئی میں پیدا ہوئیں، حیدر آباد دکن میں پلی بڑھی اور تو اور شادی بھی ایک پاکستانی سے کی اور اب پاکستان کی بہو ہیں، ایسی صورت میں بھلا انہیں کیونکر ریاست کا سفیر بنایا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف بھارت کے سیاسی تجزیہ نگاروں نے اس معاملے پر حکمران جماعت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ثانیہ کا ذاتی معاملہ ہے، یاد رہے کہ ثانیہ نے 22 اپریل 2010 کو مشہور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی۔
دریں اثنا ثانیہ مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مرتے دم تک ہندوستانی ہی رہیں گی کسی دوسرے ملک سے رشتہ جوڑنا ان کے لئے تکلیف دہ ہے۔