ثانیہ مرزا نے ویمن ڈبلز کا پہلا میچ جیت لیا

Sania Mirza

Sania Mirza

پیریس (جیوڈیسک) فرنچ اوپن میں آج اعصام الحق مکسڈ ڈبلز میں دوسرے رانڈ کا میچ کھیلیں گے جبکہ ثانیہ مرزا نے ویمن ڈبلز کا پہلا میچ جیت لیا۔ پیرس میں جاری گرینڈ سلیم میں آج اعصام الحق کا مکسڈ ڈبلز میں مقابلہ ہو گا۔ قومی ٹینس سٹار اپنی زمبابوین پارٹنر کارا بلیک کے ساتھ حریف ٹیم کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔

دوسری جانب بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے بھی ایونٹ میں اپنی کامیابی سمیٹ لی ہے۔ ویمن ڈبلز کے پہلے رانڈ میں ثانیہ مرزا کی جوڑی نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے فرانسیسی کھلاڑیوں کے خلاف چھے تین اور چھے چار کی فتح اپنے نام کی۔