سنجے دت کی سزا میں نرمی کی درخواست مسترد

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

بھارتی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سنجے دت کی سزا میں نرمی کی درخواست مسترد کر دی۔ دہلی بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 5 سال کی سزا سنائی تھی۔

سنجے دت ڈیڑھ سال کی سزا جیل میں پہلے ہی کاٹ چکے ہیں اب باقی ساڑھے تین سال کی سزا ممبئی کی جیل میں کاٹ رہے ہیں۔ اسی سزا کو کم کرنے کے لئے سنجے دت نے اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے درخواست کو مسترد کر دیا۔