ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد جیل کے ایک ساتھی کی زندگی پر فلم بنائیں گے۔
سنجے دت جو ان دنوں پونے کی یرواڈا جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں اور کچھ ہی دنوں بعد ان کو رہا کردیا جائے گا لیکن بالی ووڈ اسٹار سنجے دت نے جیل سے رہائی کے بعد کچھ فلمیں پروڈیوس کرنے کا ارادہ کرلیا ہے اور سننے میں آیا ہے کہ سنجے اپنے جیل کے ایک ساتھی کی زندگی پر بھی فلم بنانا چاہتے ہیں جس نے انھیں بہت متاثر کیا ہے۔
فی الوقت وہ شخص گھریلو جھگڑے پر سنجے کے ساتھ جیل کی سزا کاٹ رہا ہے اور سنجے جب رہا ہو کر واپس ممبئی آئیں گے تو فلم کی کاسٹ اور ڈائریکٹر کا فیصلہ کریں گے۔
56 سالہ بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کو جیل میں اپنے بہترین رویے کی بدولت 25 فروری کو رہا بھی کر دیا جائے گا اور رہائی کے فوری بعد وہ فلم ’’ منا بھائی ‘‘ کے تیسرے حصے کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔