پونے (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت تیس دن پیرول پر باہر رہنے کے بعد واپس پونے جیل منتقل ہو گئے۔ بالی وڈ کے منا بھائی کو یکم اکتوبر کو ٹانگ میں تکلیف کے باعث پیرول پر چودہ دنوں کی رہائی ملی تھی جس کی مدت پوری ہونے پر اداکار نے پیرول میں توسیع کرا لی۔
تریپن سالہ اداکار پیرول کی مدت ختم ہونے کے بعد صبح ہی جیل کے لیے روانہ ہو گئے۔ سنجے دت نے مداحوں سے ان کی جلد رہائی کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔ اداکار غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں بیالیس ماہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔