ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت کو پے رول پر جیل سے ایک ماہ کی چھٹی مل گئی، اداکار کرسمس اپنی فیملی کے ساتھ منائیں گے۔
بالی وڈ کے منا بھائی نے اہلیہ مانیتا دت کی بیماری کی وجہ سے ایک ماہ کی پے رول کی درخواست جمع کرائی جو منظور کرلی گئی ہے۔
اداکار کو آج یروڈا جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، جیل کے باہر لوگوں نے اداکار کو پے رول پر رہائی دینے کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔
سنجے دت انیس سو ترانوے میں ممبئی میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔اس سے پہلے اکتوبر میں ٹانگ میں زخم کی وجہ سے سنجے دت پےرول پر ایک ماہ کے لیے رہا ہوئے تھے۔