ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی مقامی انتظامیہ نے سنجے دت کی 30 روز کے لئے پے رول پر رہائی سے متعلق درخواست منظور کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے مہاراشٹر کے شہر پونے کے ڈویژنل کمشنر کو درخواست دی تھی کہ ان کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے اور ڈاکٹروں نے اس کی ناک کے آپریشن کی ہدایت کی ہے، اس لئے انہیں 30 روز کے لئے پے رول پر رہا کیا جائے۔
سنجے دت کی درخواست منظورکرلی گئی ہے جس کے تحت آئندہ ایک 2 روز میں انہیں 30 روز کے لئے جیل سے رہا کردیا جائے گا اور قانون کے مطابق پے رول میں مزید 30 روزتک کا اضافہ کیا ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے مجرموں سے غیر قانونی ہتھیار خریدنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا ملی تھی۔