سنجے دت مشکلات میں گھر گئے، عدالت میں حاضری

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

ممبئی(جیوڈیسک)آسمان سے گرا، کھجور میں اٹکا یہ کہاوت مشکل میں پھنسے بالی ووڈ منا بھائی پراس وقت سو فیصد پوری اترتی دکھائی دی جب پروڈیوسر کو دھمکیاں دینے پر ممبئی کی ایک عدالت نے سنجے دت کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔

عدالت حاضری پر جان چھوٹی۔ سنجے دت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری فلم پروڈیوسر شکیل نورانی کی درخواست پر جاری کئے گئے جن کا عدالت میں موقف تھا کہ بالی ووڈ سپر سٹار ان سے فلم کا معاہدہ کر کے مکر گئے۔

انہوں نے دو ہزار دو میں فلم کے معاہدے پر دستخط کئے لیکن بعد میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ صرف یہی نہیں سنجے دت نے ان کی فلم کا ایڈوانس بھی واپس نہیں کیا۔ شکیل نورانی کا کہنا تھا کہ سنجے دت سے رقم کا تقاضا کیا تو انہوں نے انڈر ورلڈ سے دھمکیاں دلوائیں۔ بعد میں سنجے دت عدالت حاضر ہوئے تو دس ہزار زر ضمانت جمع کرانے پر عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔