سنجے دت کا تین سالہ بیٹا فلمی گانے میں جلوہ گر ہو گا

Sanjay Dutt, Son

Sanjay Dutt, Son

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں سنجو بابا اوراپنے فلمی کر دار منا بھائی کے نا موں سے شہرت رکھنے والے اداکار سنجے دت کے تین سالہ بیٹے شاہ ران نے بھی اپنے ابا کے نقش قد م پر چلتے ہوئے کم عمری میں ہی بالی ووڈ کی دنیا میں قد م رکھ لیا ہے۔سنجے دت جوکہ آج کل جیل میں قید سزا کاٹ رہے ہیں کی ہو م پروڈکشن میں بننے والی فلم” ہنس مکھ پگھل گیا” میں شامل ایک گانے” کسی کی مسکراہٹوں پر ہو ں نثار “میں چھوٹے بابا شاہ ران جلوہ گر ہوں گے۔

اس گانے کے کو ریو گرافر احمد خان کا کہنا ہے کہ گانے میں ایک بچے کی ضرورت تھی جس کیلئے انھوں نے سنجے دت کے تین سالہ بیٹے کاانتخاب کیاہے اور اس فیصلے پر شاہ را ن کی امی یعنی سنجے کی اہلیہ Maanyata بھی بے حد خوش ہیں۔