پونے (جیوڈیسک) بالی ووڈ منا بھائی سنجے دت کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ یروڈا جیل حکام نے انکے لئے گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت ختم کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دے دی ہے۔ غیر قانونی اسلحہ کیس میں ملنے والی سزا بھگتنے کے لئے سنجے دت نے رواں ماہ کی سولہ تاریخ کو گرفتاری دی تھی۔
گرفتاری کے وقت بھارتی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں گھر سے کھانا اور دوائیں منگوانے کی اجازت دی تھی لیکن پونے کی یروڈا جیل کے حکام نے آج عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ جیل کے قواعد و ضوابط قیدیوں کو ایسی سہولتیں نہیں ہیں۔
جیل حکام سنجے سے جسمانی مشقت کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔ اس وقت سیکورٹی خدشات کی وجہ سے سنجے کو علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے۔