سانتا کلاز کا روپ دھارے سیکڑوں افراد سڈنی کی سڑکوں پر

Reese

Reese

سڈنی (جیوڈیسک) کرسمس سے پہلے سانتا کلاز کا روپ دھارے سیکڑوں لوگ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی سڑکوں پر نکل آئے۔

سڈنی میں سانتا کلاز کا لباس پہنے افراد کے درمیان دلچسپ ریس ہوئی، جس میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اس ریس کا مقصد بیمار بچوں کیلئے امداد جمع کرنا تھا، ریس کے شرکا ءکو جیتنے کیلئے 5 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔