ورجینیا (جیوڈیسک) کرسمس کی خوشیاں منانے سانتا کلاز سمندر کے ساحل پر پہنچ گئے، جہاں سانتا نے واٹر سکیٹنگ کر کے شائقین کو خوش کر دیا۔
امریکی ریاست ورجینیا میں واٹر سکئینگ کے ماہر کھلاڑیوں نے سانتا کے روپ میں خوب کرتب دکھائے۔ سانتا نے خراب موسم کے باوجود اپنی شاندار پرفارمنسز دکھائیں اور شائقین کو محظوظ کیا۔
واٹر سکئینگ کے سالانہ ایونٹ میں شرکاء سانتا کے روپ دھار کر پانی کی لہروں پر اپنی منفرد اور دلچسپ پرفارمنسز دکھاتے ہیں، اس موقع پر کشتیوں میں بیٹھے کچھ شرکاء نے پانڈا اور ریچھ بن کر ریس میں حصہ لیا۔