سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق نے دوبارہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے معاہدہ کر لیا۔ لیجنڈ آف اسپن میں “دوسرا” کی ورائٹی متعارف کرانے والے ثقلین مشتاق نے ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے معاہدہ کر لیا ہے۔
رواں برس سو روزہ معاہدے میں لیجنڈ آف اسپنر بنگلہ دیشی کرکٹرز کو اسپن بولنگ کے گر سیکھائیں گے۔ ثقلین مشتاق نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ستمبر کے اختتام تک بنگلہ دیشی کیمپ جوائن کر لیں گے۔ ثقلین مشتاق نے اس سے پہلے 2012 میں بھی بنگلہ دیش سے معاہدہ کیا تھا۔