ثقلین مشتاق کی بطور اسپن کنسلٹنٹ بنگلہ دیش ٹیم میں واپسی

Saqlain Mushtaq

Saqlain Mushtaq

بنگلہ دیش(جیوڈیسک)سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے دوبارہ سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کا عہدہ سنبھال لیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور ثقلین مشتاق کے درمیان سال دوہزار تیرہ میں سو روز کے لئے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کا معاہدہ طے پایا ہے۔

ثقلین کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے گزشتہ سال دسمبر میں معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔ ثقلین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بھی رہے۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں وہ بنگلہ دیش ٹیم کے کنسلٹنٹ کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

ثقلین دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے اور وہاں سے ہرارے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑنے گی ثقلین کو طلب کیا جائے گا۔ رواں سال دورہ زمبابوے ان کا ٹیم کے ساتھ پہلا اسائمنٹ ہے۔