نئی دہلی (جیوڈیسک)بھارت نے تنگ نظری کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کے معصوم شہریوں کو خون میں نہلانے والے دہشت گرد سربجیت سنگھ کو بھارت کا قومی ہیرو قرار دے دیا۔ جمعرات کو پاکستان میں دہشت گردی کے مجرم سربجیت سنگھ کو بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے قوم کے بہادر بیٹے کا خطاب دیا ہے۔
انہوں نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سربجیت سنگھ کی موت افسوس ناک واقعہ ہے، سربجیت پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشیدنے کہا ہے کہ سربجیت کی موت سے پاک بھارت تعلقات کو نفسیاتی اور جذباتی دھچکا پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی تعلقات پر اثر انداز ہوگا۔