صرافہ مارکیٹ میں سونا تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں گولڈ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد فی تولہ سونا مزید 650 روپے سستا ہو گیا۔

گولڈ ڈیلرز کے مطابق رواں ہفتے سونا 1350 روپے فی تولہ سستا ہو کر 45 ہزار 300 روپے کی سطح پر آ گیا ہے اس کے علاوہ 10 گرام سونا 38 ہزار 828 روپے کا ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت میں بہتری کے آثار کو دیکھتے ہوئے امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے توقعات کے باعث عالمی انویسٹرز سونے کے بجائے ڈالر میں سرمایا کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ چین کی جانب سے گولڈ کی طلب ماند پڑ جانے سے بھی اس کی قیمتوں کو سہارا نہیں مل پا رہا۔