صرافہ مارکیٹوں میں سونا 50 روپے تولہ مہنگا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1212 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 47000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر40285 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 660 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت557.14 روپے پر مستحکم رہی ہے۔