سرائے عالمگیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے گاؤں کوہل کا رہائشی خاندان فوتگی میں شرکت کے لیے سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں باولی جا رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قصبہ کے قریب خراب موسم اور تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر نہر اپر جہلم میں جا گری۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت کار کو رات گئے نہر سے نکال لیا۔
کار میں موجود 4 خواتین سمیت 5 جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اطلاع ملنے پر لواحقین موقع پر پہنچ گئے۔ لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔