بابا راجہ سنگر خان کی شریک حیات، راجہ ظفر اقبال زمہ واریہ کی والدہ کا ختم قل پوران ادا کیا گیا

khatam

khatam

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پوران کی معروف کاروباری شخصیت بابا راجہ سنگر خان کی شریک حیات، راجہ ظفر اقبال زمہ واریہ کی والدہ کا ختم قل پوران ادا کیا گیا، تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواح پوران کی ممتاز کاروباری شخصیت بابا راجہ سنگر خان مرحوم کی شریک حیات اور راجہ ذوالفقار علی مرحوم ، راجہ محمد اقبال زمہ واریہ ، راجہ ظفر اقبال زمہ واریہ ، حافظ غلام مصطفےٰ اور راجہ غلام مرتضیٰ کی والدہ ماجدہ کا ختم قل پوران جامع مسجد میں ادا کیا گیا۔

دعا قل میں مقامی سیاستدانوں ، تاجروں طالب علموں ، سماجی اور رفاحی شخصیات کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی مقامی علمائے کرام نے موت و حیات کے فلسفہ پر روشنی ڈالی اور حضرت عمر فاروق کی شہادت پر روشنی ڈالی گئی اور دعا کی گئی اللہ پاک حضرت عمر بن خطاب جیسے حکمران نصیب فرمائے۔