سرائے عالمگیر کی خبریں 24/12/2016

Speech

Speech

سرائے عالمگیر (بیورو رپورٹ) پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم کے تمام ممبران کی طرف سے بھرپور اعتماد کی ووٹ حاصل کر کے سال 2017 کے لیے بھی ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران صدر اور راجہ سہیل کیانی جنرل سیکریٹری نامزد۔منتخب ہونے پر تمام ممبران کی طرف سے زبردست مبارکباد اور خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم کا ماہانہ اہم ہنگامی اجلاس ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران کی زیر صدارت منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا جس کا شرف نائب صدر عارف محمود قریشی نے حاصل کیا اور راجہ سہیل کیانی جنرل سیکریٹری نے تمام ممبران کے سامنے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا۔پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم کے تمام ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعما ل کرکے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 2017 کے لیے دوبارہ ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پور ان کو صدارت اور راجہ سہیل کیانی کو جنرل سیکریٹری کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ حکیم ڈاکٹر انوار احمد قریشی، پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبید الرحمٰن قریشی، عارف محمود قریشی، ندیم ساجد مغل آف تنظیم مغلیہ، ریاض احمد مغل، مرزا فیاض اشرف، محمد وقاص، چوہدری غلام مرتظیٰ، محمد ناصر راجہ، مبارک بیگ، محمد اشفا ق حیدر، چوہدری راشد گجر، ظہیر الدین ، شیخ رضوان، صوفی محمد مخلص اور جاوید صادق نے صدر اور جنرل سیکریٹری کو زبردست مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی اور امید ظاہر کی کہ جس طرح سال 2016 میں ان کی اعلیٰ کارکردگی رہی ہے اس سے بڑھ کر 2017 میں رہے گی اور پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم کی ترقی اور فلاح کے لیے دن رات محنت کرینگے اور بلخصوص انتظامی امور میں سر فہرست بھی رہیں گے۔پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم ہائوس نے صدر اور جنرل سیکریٹری کوایک ہفتہ کے اندر اندر تمام نئی کابینہ مکمل کرنے کی منظور ی دیدی ہے۔اجلاس کے اختتام پر سابقہ چیئرمین حکیم ڈاکٹر انوار احمد قریشی نے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم کو دشمن کے شر اور اس کے ناپاک عزائم سے محفوظ فرمائے اور جتنے بھی احباب پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم کے لیے پروپیگنڈے کر رہے ہیں ان کو اللہ کریم ہدایت دے اور برائی کی بجائے نیکی کی توفیق عطا فرمائے اور اس کے ساتھ ہی مرحوم و مغفور ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کے لیے بھی دعائے مغفرت اور بخشش کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم / سرائے عالمگیر (بیورورپورٹ)دل کی اتہاء گہرائیوں سے ہمارے محترم سینئیر بھائی جرنلسٹ مظفر اقبال انصاری کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔میڈیا احباب۔ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ مظفر اقبال انصاری نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ان خیالات کا اظہار میڈیا ون کے فنانس سیکریٹری مہربان حسین چوہدری، فاروق احمد انفارمیشن آفس، نائب صدر پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم عارف محمود قریشی بیوروچیف جہلم روزنامہ قوت لاہور، راجہ سہیل کیانی جنرل سیکریٹری اور مرزا قدیر بیگ نے مظفر اقبال انصاری کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ خوش نصیب ہیں کہ ہمارے قلم قبیلہ جہلم میں سے دو صحافی جن میں ڈاکٹر محمد خلیل ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ جہلم اور مظفر اقبال انصاری چیف ایڈیٹر ماہنامہ اپنی دنیا کے نام شامل ہیں جنھوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر مومن مسلمان کو یہ سعادت نصیب فرمائے آمین۔