چکوال: پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صرف یہ کہا تھا کہ ضلعی سطح کی قیادت نے نہ سردار عباس سے رابطہ کیا اور نہ سردار عباس نے ان سے رابطہ کیا اگر پارٹی کی کوئی شخصیات سردار عباس سے رابطے میں ہیں تو وہ ذاتی سطح میں ہوں گی اس کے بارے میں ہمیں کسی قسم کا کوئی علم نہیں اس کے علاوہ پارٹی کمیٹی کے بارے میں تمام باتیں افواہیں ہیںہاں ان کے علم میں صرف یہ بات آئی کہ فوزیہ بہرام کو کلئیر کیا گیا۔
اس کے علاوہ ان کا کمیٹی سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں نہ ہی سردار عباس کے بارے میں کبھی کوئی بات ہوئی راجہ یاسر سرفراز نے مزید وضاحت کی کہ ان کی سردار عباس سمیت چکوال کی کسی بھی سیاسی شخصیت سے کسی قسم کی کوئی مخالفت نہیں اور پارٹی میں کسی کے آنے یا نہ آنے کا فیصلہ مرکزی قیادت نے کرنا ہے اورانہیں پارٹی کا کیا ہوا ہر فیصلہ قبول ہو گا۔