میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) سابق ضلع ناظم خانیوال و ممبرکور کمیٹی پاکستان تحریکِ انصاف سردار احمد یار ہراج کا وزیرِ اعظم انسپکشن ٹیم کی سربراہی کے لئے انتخاب علاقہ بھر کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ان کا یہ منصب یقیناًعوامی فلاح و بہبود کے حولے سے درست حکومتی انتخاب ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہارمسیحی برادری کی سرکردہ شخصیت اورچودھری سلامت گروپ کے سربراہ راجہ اندریاس سلامت نے سردار احمد یار ہراج کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سردار احمد یار ہراج ایک بااصول و باکردار سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے اپنے دورِ نظامت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور ہمیشہ عوامی خدمات کو ترجیح دی ۔علاوہ ازیں چئیرمین یوسی58 امرت نگر133سولہ ایل چودھری سلیم گلزار مسیح نے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار احمد یار ہراج نے ماضی میں نہ صرف ہمارے گائوں کو فٹ بال سٹیڈیم کا تحفہ دیا بلکہ دیہہ ہذا میں چودھری سلامت اللہ رکھا سابق یوسی چئیرمین کی تجاویز پر انگنت ترقیاتی کام کرائے۔
انہوں نے کہا کہ سردار احمد یار ہراج علاقہ کی ایک نامور سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے بطور ضلعی ناظم ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا تھا۔اس لئے ان کا وزیرِ اعظم انسپکشن ٹیم کے سربراہ کی حیثیت سے تقرر ایک مثبت حکومتی فیصلہ ہے جس کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔ ا س موقع چوہدری نذیر احمد گل، راجہ اندریاس سلامت، چوہدری رحمت دلدار کونسلر،صابر خورشید کونسلر،چوہدری شکیل بوٹا،چوہدری محمد ارشد کمبوہ اورچوہدری محمدجاویدسہوترہ جٹ ،گلزار خیر،عنائیت بہادر اور جلال سعیدسمیت اجلاس میں شامل معززینِ دیہہ امرتنگرنے بھی سردار احمد یار ہراج کے سربراہ وزیرِ اعظم انسپکشن ٹیم بننے پربھرپور مسرت کا اظہار کیا۔