کوئٹہ (جیوڈیسک) سردار اختر مینگل نے بلوچستان اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کڑوا گھونٹ پیا ہے، تاہم وہ ووٹ دینے والے لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وہ قائد ایوان اور تمام پارلیمانی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس خوبصورت بلوچستان کو قبرستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور صورتحال کے باعث آج سرزمین بلوچستان کے بیٹے دوسرے ملکوں میں پناہ گزین ہیں ہمیں آج ان کا بھی بوجھ اٹھانا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کے اعتماد اور امیدوں کو بھی پورا کرنا ہوگا جنہوں نے ووٹ دیا۔