عباسپور (کامران ارشد)آزادکشمیر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ایک ٹکٹ کے لیے درجنوں اُمیدوار میدان میں حلقہ جموں 6 سے راجہ صدیق کے مقابلے میں سردار مرتضی علی مضبوط ترین اُمیدوار حلقہ جموں چھ کی عوام نے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے اِس مرتبہ سردار مرتضی نوجوان قیادت کو سامنے لانا چاہتے ہیں ۔جموں چھ کی عوام جلے کاتوسوں سے تنگ آچکے ہیں ۔سردار مرتضی ٰ پارٹی قیادت کے قریب ہونے کی وجہ سے ٹکٹ کے حصول کے لیے فیورٹ قرار دئیے جارہے ہیں ۔سردار مرتضی نے مختصر عرصہ کے اندر حلقہ جموں چھ میں اتنی مقبولیت حاصل کی کے مخالفیں کو بچھاڑ کر رکھ دیا ہے۔۔
حلقہ جموں چھ سے اگر پارٹی قیادت مسلم لیگ (ن) کی سردار مرتضیٰ کو ٹکٹ دیتی ہے تو یقینا اِس وقت سردار مرتضی سیٹ نکالنے کی پوزیشن میں ہیں ۔سردار مرتضیٰ نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا اور باطل کے آگئے ہمیشہ ڈٹے رہے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو کرنے دیا۔مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اُنھیں دیکھاہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور ظالم کو انجام تک پہنچایا جس کی وجہ سے سردار مرتضی کو مقبولت ملی ۔حلقہ جمون چھ کی عوام کا کہنا ہے کہ سردار مرتضیٰ کی لا زوال قربانیوں کو کبھی بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور اِس کا قرض الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر سردار مرتضی کو چکائیں گئے۔