سردار عارف شاہد مظلوم کشمیری قوم کے راہنما تھے
Posted on May 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سردار عارف شاہد مظلوم کشمیری قوم کے راہنما تھے انہیں ریاست جموںوکشمیر کی خود مختاری ،آزادی اور وحدت کی بحالی اور کشمیری قوم کے حقوق کی بات کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے حکومت آزادکشمیر فی الفور ان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائے ان خیالات کااظہار لبریشن لیگ ضلع بھمبر کے مرکزی راہنما چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوںنے کہاہک سردار عارف شاہد نے ہمیشہ کشمیری تشخص کی عزت ووقار کی بات کی ان کا قتل کشمیری قوم کیلئے کسی سانحہ سے کم نہ ہے اور قومی المیہ ہے انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر سردار عارف شاہد کے بہیمانہ قتل کے وقوعہ کی غیر جانبدارانہ جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
قتل میںملوث مجرموں کو قرار واقعی سزاد ی جائے انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم تحریک آزادی کشمیر کسی طور پر بھی دستبردار ہو گی اور کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔